پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستا ن ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مہنگائی کی ستائی عوام پرمنتقل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافراورگڈزٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصدجبکہ کول ٹرانسپورٹیشن کرایوں میں 3فیصداضافہ کر دیا گیا ، مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کااطلاق آج 18جولائی جبکہ گڈزٹرینوں 21جولائی سے ہوگا ۔ریلوے نے گزشتہ دوہفتوں میں دوسری مرتبہ کرائے میں اضافہ کیا ،اس سے قبل4جولائی کو بھی 2فیصداضافہ کیاگیا تھا۔
