پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحوں کی سیکیورٹی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ٹورازم پولیس کے قیام کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحوں کی سیکیورٹی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ٹورازم پولیس کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ٹورازم فورس کے جلد قیام کی ہدایات جاری کر دی ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹورازم پولیس کو لاہور، مری، ننکانہ صاحب، بہاولپور اور کرتارپور میں تعینات کیا جائے گا۔ نئی فورس آئی جی پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ متعلقہ اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ ٹورازم پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورس کی گاڑیوں میں جدید ٹریکرز اور سافٹ ویئر نصب کیے جائیں گے جن کے ذریعے سیاحوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ ٹورازم پولیس کا مقصد نہ صرف سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے بلکہ سیاحتی مقامات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *