پنجاب میں پہلی بار سائبر ایمرجنسی رسپانس پر مبنی جدید ماڈل متعارف ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (پنجاب سی ای آر ٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے, پنجاب میں پہلی بار سائبر ایمرجنسی رسپانس پر مبنی جدید ماڈل متعارف ہوگا۔ ایک ارب روپےکی لاگت سےجدیدسائبرسکیورٹی منصوبہ شروع کیاجارہاہے،دہشتگردتنظیموں اورملک دشمن عناصر کی سوشل میڈیا تک رسائی کو مانیٹر کیا جا سکے گا،رسپانس ٹیم کے لیے پنجاب میں سکیورٹی آپریشنز سینٹر ایس او سی قائم ہوگا،سکیورٹی انسیڈنٹ اینڈ ایونٹ مینجمنٹ پلیٹ فارمز بھی بنائے جائیں گے،سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری سے بچاؤ کے لیے ریئل ٹائم نگرانی ہوگی۔ سرکاری اداروں کے ڈیجیٹل اثاثے محفوظ بنانے کیلئےجدید نظام کے تحت اقدامات کیےجائینگے،پنجاب سی ای آر ٹی کے ذریعے ہیکنگ اور سائبر کرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہوگی،سوشل میڈیا مانیٹرنگ سے ڈیجیٹل سکیورٹی الرٹس فوری جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *