پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ قومی اسمبلی کے ایوان میں بجٹ منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ اس سے پہلے کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ صوبے کا مالی سال دوہزار پچیس۔ چھبیس کا بجٹ منظوری کے لیے پیش کریں گے۔وزیرخزانہ کا کہنا ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں پر توجہ دی جائے گی۔ آئندہ بجٹ بھی عوام دوست ہوگا. جس میں جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو سیشن پر مشتمل ہوگا، پہلے سیشن میں معمول کی کاروائی مکمل کی جائے گی، جاری اجلاس میں مختصر وقفے کے بعد بجٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *