پنجاب کے ڈاکٹرز کیلئے اچھی خبر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے پنجاب میں پہلی بار لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق لاہور میں میڈیکل و ڈینٹل رجسٹریشن کیلئے ریجنل آفس فعال کر دیا گیا، پی ایم اینڈ ڈی سی کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم بھی فعال ہوچکا ہے۔جس کے بعد پنجاب کے ڈاکٹرز کو اب اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی لاہور آفس میں تمام رجسٹریشن سروسز دستیاب ہیں ۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ یہ لائسنسنگ سسٹم کا تاریخی قدم ہے ۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے جاری علامیہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو آن لائن پورٹل پر مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، اریجنل سرٹیفکیٹس ٹی سی ایس کے ذریعے پریکٹیشنرز تک پہنچیں گے، رجسٹریشن سسٹم کا دائرہ ملک بھر میں جلد پھیلایا جائے گا، دوسرا مرحلہ پشاور اور کراچی، تیسرا مرحلہ جامشورو اور بلوچستان میں جلد شروع ہو گا، چوتھے مرحلے میں پی ایم اینڈ ڈی سی لائسنسنگ سسٹم کا آغاز ملتان میں ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *