پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، اس طرح وہ ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے کہ پوپ لیو نے 2026 کے الینوائے مڈٹرم انتخابات میں بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی شہریت کے حامل پوپ لیو ممکنہ طور پر کسی بھی سیکولر جمہوری انتخاب میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بھی ہیں۔ہولی سی پریس آفس کے مطابق پوپ ’شہریوں کے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے حق اور فرض پر پختہ یقین رکھتے ہیں، انہوں نے شکاگو میں اپنا میل ان بیلٹ جمع کرا دیا ہے‘۔واضح رہے کہ ایران میں جنگ اور امریکا میں تارکینِ وطن کے ساتھ سلوک کے معاملات پر پوپ کے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ شدید اختلافات بھی رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *