چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول سہل نیا نظام متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ
:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے لیے قرضوں کے حصول کا عمل سہل بنانے کی غرض سے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کروا دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نظام کے ذریعے ایس ایم ایز کے لیے قرض کی درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے، جس سے فنانسنگ تک رسائی، شفافیت اور نظام کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔نئے اقدام سے ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں کے حصول میں سہولت میسر آئے گی۔ یکم نومبر سے ایس ایم ای قرضوں کی تمام درخواستیں صرف ایس ایم ای کنیکٹ کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔دوسری جانب بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بینکوں کو یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مالیاتی نگرانی کے نظام میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو بھی اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *