پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہےچینی سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے سہولت کار کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی پاکستان کی امن و ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اظہار کیا۔سی جی ٹی این کے مطابق دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور بین الاقوامی و کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا اور چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
