پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبرکو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج واصلِ جہنم کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتم کیا جائے گا۔
