پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز کی ھکومت نے اکنامک ایکٹیویٹی کو مزید تیز کرنے کے لئے ایک اور انقلابی اقدام کر ڈالا۔ کمرشل جائیدادوں اور گھروں کی فروخت پر عائد 7 فیصد ٹیکس ختم کر دیا وفاقی حکومت نے آج شام قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس مین جو بجٹ تجاویز پیش کی ہین ان مین پاکستان مین تعمیراتی سرگرمیوں کو نئے عروج تک لے جانے کے لئے دور رس نتائج کے حامل بہت سے فیصلے کئے گئے ہیں۔ ایک اہم فیصلہ تمام کمرشل جائیدادوں اور گھروں کے انتقال کے عمل پر عائد 7 فیصد فیدرل ایکسائز ڈیوٹی بیک جنبشِ قلم ختم کر دی گئی ہے۔
بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کر دیا گیا ہے اور 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جن پراپرٹیز کی خریداری پر پہلے 3 فیصد س ٹیکس لیا جا رہا ہے اب ان جائیدادوں کی خریداری پر ٹیکس کم کر کے 1.5 فیصد کرن دیا جائے گا۔ کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر گذشتہ سال عائد کی جانے والی 7 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
