ہمارے نیوکلیئر اثاثے دفاع کیلیے ہیں مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا سیاسی و معاشی طور پر کچھ مقام تھا لیکن مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو بیٹھا ہے. بھارت میں مودی کی ناکامی ان کی اپوزیشن کیلیے ایک موقع ہے.اپوزیشن ان کی ناکامیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، بھارتی اپوزیشن کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا مقام بنا سکیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کی قیادت نے بھارت کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا. بھارت نے جس طرح دہشتگردی کی پشت پناہی کی بین الاقوامی سطح پر بھی اسے ناکامی ہوئی، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات مودی سرکار نے کروائے. اس کے چہرے پر دہشتگردی کا دھبہ لگ چکا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں .پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہیں عالمی فورم پر جمع بھی کروائے. اگر اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے. برصغیر کی عوام معاشی ترقی بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *