پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا بتدریج ماڈرن ٹولز اور گلوبل کنیکٹویٹی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیںوزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے۔ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارر نے کہا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں۔
