ہم موجودہ بحران کو سنبھالنے کیلئے ایران گئےتھے مولانا فضل الرحمان نے کل ہاوس کو مس کوٹ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کل ہاوس کو مس کوٹ کیا اور کہا کہ ہم ایران میں کوئی دفاعی معاہدہ کرنے گئے ہوئے تھے۔ محسن نقوی نے کہاکہ ہم ایران میں موجودہ بحران کو سنبھالنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان میں کہنا تھا کہ جے یو آئی میرے اوپر کافی دنوں سے ڈسکشن کر رہی تھی، مناسب تھا کہ فلور آف ہاوس پر ان کو جواب دوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کا ذاتی طور پر بہت احترام کرتا تھا،کل جب انہوں نے یہ جملہ کہ دیا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں،اس کے بعد احترام کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کافی ہفتوں سے تنقید کر رہے تھے،مولانا فضل الرحمان نے ریاست کے خلاف کافی غلاظت والی باتیں کیں، ان کے لیے ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہے جب تک اسے نچوڑتے رہیں، جب فائدے لے لیں تو پھر ریاست پر تھوک دیں،آپ کو زیب دیتا ہے تھوکنا ؟ جے یو آئی ف کے کامران مرتضیٰ نے محسن نقوی کی تقریر کے دوران احتجاج کیا جس پر محسن نقوی نے ان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ میری بات سنیں،آپ کو یہ سننا پڑے گا، اگر یہ تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کی ہمت رکھیں،یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ یہ لوگوں کو تاثر دے رہے ہیں کہ دفاعی معاہدہ تھا،یہ کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین صاحب ان سے پوچھیں کہ اسلام کو کاروبار اور سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ اسلام ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں،یہی لوگ گورنر رول سے پہلے آکر کہتے تھے کہ گورنر رول لگوائیں۔ یہی کہتے تھے کہ گورنر رول لگا کر ان سے ہماری جان چھڑوائیں، میں آپ کو یہ ثابت کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ کو ریاست سے نوکری نہیں ملے گی، اب ان کو ریاست سے پیسے نہیں ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *