پاکستان نیوز پوائنٹ
نادرا کے جاری بیان کے مطابق 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہونگی، صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کے باوجود نادرا کال سینٹر کا عملہ صارفین کی خدمت اور رہنمائی کےلیے دستیاب رہے گا۔
