یومِ معرکۂ حق ریلوے کا شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر ریلوے نے 10 مئی ” یومِ معرکۂ حق” کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد اور شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا ہےمحمد حنیف عباسی کے مطابق ان تقریبات میں ملک کی قیادت، بالخصوص وزیراعظم اور عسکری قیادت بشمول فیلڈ مارشل کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کا مقصد وطن کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا جائے گا اور یہ دن قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے طور پر منایا جائے گا۔پاکستان ریلوے کے تحت ملک بھر کے 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے گرین لائن ٹرین کو”معرکۂ حق” کی خصوصی برانڈنگ کے ساتھ روانہ کریں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے 40 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی برانڈنگ کی جائے گی۔ پشاور میں چیئرمین ریلوے کی زیر نگرانی مرکزی تقریب ہوگی جبکہ لاہور میں سی ای او ریلوے کی زیرِ نگرانی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *