پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، ہماری افواج کی جوابی کارروائی دن رات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کررہی ہیں، پاکستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہئے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے، انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ…