اردو نیوز اپڈیٹس

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر، مسلم لیگ ن لیگ کے رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی سندھ کے گورنر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔اس اہم تقرری کے بعد نہال ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی. جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

19 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

19 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

19 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

20 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

20 hours ago