اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنےکا بھی امکان ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کاامکان ہے۔ بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ 2025 کو طے پایا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےاپنی زمین اپنا گھرای پورٹل کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن. ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت…

13 hours ago

بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس…

13 hours ago

پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات…

13 hours ago