اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 جاری کردی ہے جس میں آئی ایم ایف کوپاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی 9.9 فیصد تک پہنچنےکا تخمینہ ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں برس پاکستان کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہے گی جو گزشتہ مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی 3.6 فیصد تھی جبکہ مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا، رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ عالمی شرح نمو 2025 میں 3.5 فیصد تھی، جو 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، عالمی معاشی نمو 2027 میں 3.4 فیصد ہوگی۔آئی ایم ایف کے عالمی معاشی منظر نامے کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ سے مہنگائی کی شرح 2026 میں 4.7 فیصد ہوگی، عالمی معیشت دو حصوں میں تقسیم ہے، اے آئی کے شعبے سے وابستہ یا توانائی برآمد کرنے والے ممالک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، توانائی درآمد کرنے والے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ سے باہر ممالک کو مہنگائی، درآمدی بلوں اور مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق سپلائی چینز میں لچک اور تیل کی پیداوار متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے باوجود توانائی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جیو پولیٹیکل بحران کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں، عوامی قرضوں اور شرح سود کی بلند سطح کی وجہ سے حکومتوں کے لیے مالی گنجائش محدود ہوچکی، متوسط مدت کے استحکام، خسارے پر قابو پانے اور انتہائی کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

1 hour ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

1 hour ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

2 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

2 hours ago

حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ…

2 hours ago