پاکستان نیوز پوائنٹ
جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران حوثیوں کے حملوں، بشمول ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیاں بند کرے اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں۔جرمن چانسلر اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے جرمنی میں توانائی کی قیمتوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ…