اردو نیوز اپڈیٹس

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے. گزشتہ سال جولائی میں بھی ہم اکٹھے ہوئے تھے. مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک علاقائی سالمیت، خودمختاری اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور آذربائیجان نے ہمیشہ اپاکستان اورترکیہ کی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع میں سیز فائر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی حکام کا کردار انتہائی مثبت رہا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کا بندوبست کررہے ہیں. امن چاہتے ہیں مگر یہ کشمیر سمیت فوری طلب معاملات پر مذاکرات سے ممکن ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں…

3 hours ago

سعودی عرب پر ڈرون حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ…

4 hours ago

کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں…

4 hours ago

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں رانا ثنا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ…

4 hours ago

آزاد کشمیر الیکشن ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے…

4 hours ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے…

4 hours ago