اردو نیوز اپڈیٹس

مسجد اقصی کی حرمت پامال کرنا ناقابل قبول ہے پاکستان کی اسرائیلی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصی کی حرمت پامال کرنا ناقابل قبول ہے، قابض اسرائیلی فورسز اور غیر قانونی آبادکاروں کی کارروائیاں مسترد کرتے ہیں، اسرائیل مزید اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں سکول پر اشتعال انگیز ی کی بھی مذمت کرتا ہے، سکول پر اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہوئے، اسرائیل کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ بنایا جائے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں…

4 hours ago

سعودی عرب پر ڈرون حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ…

4 hours ago

کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں…

4 hours ago

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں رانا ثنا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ…

5 hours ago

آزاد کشمیر الیکشن ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے…

5 hours ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے…

5 hours ago