پاکستان نیوز پوائنٹ
جنت نظیر وادی کشمیر اپنے سرسبز و شاداب پہاڑوں، گھنے جنگلات، دلکش آبشاروں، بہتے دریاؤں اور تاریخی مقامات کے باعث دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔آزاد کشمیر کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیر و سیاحت کی، جبکہ جون 2026 کے اختتام تک اس تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان کے مطابق مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بہتری پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…