اردو نیوز اپڈیٹس

آن لائن ادائیگی پر اضافی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ
کویت میں آن لائن ادائیگی پر اضافی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کویت میں متعدد الیکٹرانک ادائیگی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اپنے ساتھ منسلک تجارتی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ مرکزی بینک کی ہدایات کے مطابق صارفین سے الیکٹرانک ادائیگی کے طریقوں کے استعمال پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادائیگی کمپنیوں کی جانب سے سرکاری نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام مرکزی بینک کویت کی جانب سے 30 ستمبر 2025 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق ہے۔سرکلر میں کویت کے اندر تمام تاجروں کو اس بات سے منع کردیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک ادائیگی سروسز کے ذریعے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر صارفین سے کوئی اضافی رقم یا فیس وصول کریں۔یہ پابندی پوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں، پیمنٹ گیٹ ویز، الیکٹرانک والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے پر لاگو ہوگی۔سرکلر میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ادائیگی سروس فراہم کرنے والوں، لائسنس یافتہ تجارتی اداروں اور صارفین کے درمیان معاہدوں کو نئی ہدایات کے مطابق اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

48 minutes ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…

51 minutes ago

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…

53 minutes ago

چینی سبزی فروش کا دکان پر میک اپ کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…

55 minutes ago

بھارت بندر شراب پی کر دکان میں ہی سو گیا دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…

57 minutes ago

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

22 hours ago