اردو نیوز اپڈیٹس

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار کی بلند سطح عبور

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال کے آخری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کاروبار کے ابتدائی سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار کی تاریخی سطح عبور کرگیا۔ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس پر جاپہنچا تھا، بعدازاں تیزی میں معمولی کمی دیکھی گئی۔اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز شامل ہیں۔اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایچ بی ایل، میزان بینک، اور ایم سی بی بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔گزشتہ ہفتے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ تاریخی سطح پر بند ہوئی جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس اپنی ریکارڈ ساز تیزی کو جاری رکھتے ہوئے 172,400 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 0.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

7 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

13 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

16 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

18 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

20 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

23 minutes ago