اردو نیوز اپڈیٹس

اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے پر 20ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے پر 20ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر بنوائیں یا تجدید کروائیں، کیونکہ آئندہ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مہم تیز کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد لائسنس کے بغیر سڑکوں پر نکلتی ہے، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ایسے تمام افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے اسپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اور اس سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کو اوور اسپیڈنگ کا چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہر میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کرا چکی ہے، جس کے تحت اب فیس لیس ای چالان سسٹم کے ذریعے خلاف ورزیاں خودکار طریقے سے ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ اس نظام کے پہلے دن ہی صرف چھ گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی تعداد 1,535 رہی، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ اس کے علاوہ اوور اسپیڈنگ پر 419، ریڈ سگنل توڑنے پر 166 اور لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان جاری کیے گئے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو فوری نوٹس بھیجا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ای چالان باقاعدگی سے چیک کریں اور جرمانے کی رقم وقت پر جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے لائسنس معطل یا گاڑیاں ضبط کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیس لیس چالان سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان براہ راست رابطہ کم ہو جائے گا جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور رشوت ستانی کے امکانات بھی ختم ہوں گے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ رکھیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم وفاقی وزیر داخلہ کی ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع…

15 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی،…

15 hours ago

پہلے دن اندازہ ہوگیا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ…

15 hours ago

پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا وزیراطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ…

15 hours ago

اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے چیئرمین نیب

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا…

15 hours ago

پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران…

15 hours ago