اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اسطرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان میں فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کی صورت میں نیوکلیئر ڈسٹ ہر طرف پھیلتی، سب متاثر ہوتے اور امریکا نے ان پر واضح کیا کہ اگر جنگ کی تو ہم تجارتی معاہدے نہیں کریں گے اور اسطرح چوبیس گھنٹے میں معاملہ ختم ہوگیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حقیقت میں حیران کن تھا اور ہم نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگیں روکنے میں ستر فیصد حصہ تجارت کا ہے، ہم نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ وہ ہم سے تجارت چاہتے ہیں اور حیران کن تھا کہ کتنی جلدی وہ امریکا کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہوگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ 10برسوں تک لڑتے رہتے اور اس میں لاکھوں لوگ مارے جاتے، ہم خوش ہیں کہ جنگ روک دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

18 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

18 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

18 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

19 hours ago