پاکستان نیوز پوائنٹ
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے. ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی، زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوئی، جبکہ لہسن فی کلو 13 روپے اور پیاز 1 روپے تک سستا ہوا. اس کے علاوہ آلو، چاول اور گھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں…