اردو نیوز اپڈیٹس

اب پنجاب محفوظ ہو چکا راجن پور اور کچے کا علاقہ سو فیصد کلیئر کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ سو فیصد کلیئر کر لیا گیا ہے اور اب پنجاب محفوظ ہو چکا ہے۔ کچا میں آپریشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی ہوئی تھی اور خوف کا ماحول پیدا کر رکھا تھا، لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر لیا جاتا تھا۔ ان کے مطابق کچا علاقہ جو کبھی خوف کی علامت بن چکا تھا، اب قانون کی عملداری کا علاقہ بن گیا ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ ماضی میں یہاں اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم معمول بن چکے تھے اور ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ایک الگ ریاست قائم کر رکھی تھی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ آپریشن کے دوران 500 جرائم پیشہ افراد نے حکومت کے سامنے سرنڈر کیا، جبکہ کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس پورے آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مریم نواز نے سابق آئی جی پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچے کے آپریشن میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 45 روز کے دوران کچے کے علاقے میں ہنی ٹریپ کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، جو امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک پنجاب حکومت کو شہدا کے جنازے اٹھانے پڑے، مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران پاک فوج نے پولیس کی بھرپور معاونت کی، جبکہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے بھرپور ساتھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کچے کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، گرین بس سروس اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں کو بھی باقاعدہ ترقیاتی پیکج دیا جائے گا تاکہ وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں اور دیرپا امن قائم ہو سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

1 hour ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 hour ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 hour ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 hour ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

2 hours ago