پاکستان نیوز پوائنٹ
یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت نوجوان تخلیق کار اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ٹاپ 10 کی فہرست میں صرف تفریحی چینلز ہی نہیں بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہیں، سب سے امیر یوٹیوبرز کی فہرست کچھ یوں ہے:
01: MrBeast ، ایک ارب ڈالر
02: Jeffree Star، 200 ملین ڈالر
03: Logan Paul، 150 ملین ڈالر
04: Like Nastya، 125 ملین ڈالر
05: Ryan’s World، 100 ملین ڈالر
06: KSI، 100 ملین ڈالر
07: Dude Perfect، 100 ملین ڈالر
08: Jake Paul، 100 ملین ڈالر
09: Ninja، 50 ملین ڈالر
10: PewDiePie، 45 ملین ڈالر
ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اسٹارز کی آمدنی سے اخذ کیے گئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں، جوہری…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم…