اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کر لیا۔ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا، جس پر وزیر داخلہ نے 10 روز میں اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کر لیا۔اس کے علاوہ نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے، اسلام آباد میں جدید طرز پر سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے اور کشمیر چوک پر ٹریفک کی روانی کے لیے ‘اسمارٹ انڈر پاس’ کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے، سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈ کوارٹر کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں محسن نقوی نے 10 روز میں اسمارٹ انڈر پاس کا حتمی ڈائزین اور اسلام آباد میں عرصہ دراز سے خالی کمرشل پلاٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، واگزار کرائی گئی اراضی کا مفاد عامہ کے لیے بہترین استعمال کیا جائے گا۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری، رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرز کیلئے اراضی مختص کرنے کیلئے بھی مختلف تجاویز کا جائز لیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

4 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

4 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

4 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

4 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

4 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago