اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی نائب وزیر سن ہائی یان کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان سے ملاقات کی فارن منسٹر کے آفس مین ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے کے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے اس ماہ کے اوائل میں چین میں اپنی اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے ملاقات اور پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پون صدی مکمل ہونے کی تقریبات بہت اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مہمان رہنما کو بتایا کہ پاکستان میں ان تقریبات کا خیرمقدم کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اس تاریخی موقع کو سال بھر یادگاری تقاریب کے ذریعے شایانِ شان انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے، بین الجماعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں ثقافتی تعاون کے فروغ اور “عوام سے عوام کے روابط” کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا. باہمی تعاون کےان شعبوں میں تعلیمی روابط، نوجوانوں کے تبادلے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *