اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کی جانب سے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ’ڈسکور ٹیک‘ نے آن لائن اشتہارات کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کی، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور ان کے آلات ہیک کرنے میں مدد فراہم کی۔ یہ انکشاف دو تحقیقی اداروں نے کیا۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ڈسکور ٹیک کی خدمات کے ذریعے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی ’کینڈیرو‘ سمیت دیگر اسرائیلی نگرانی کرنے والی کمپنیوں کو گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس سمیت مختلف اداروں کے اشتہاری پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوئی۔کینیڈا کے سائبر نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب اور نیویارک کی اشتہاری سکیورٹی فرم کنفائنٹ کی الگ الگ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن اشتہارات کا کاروبار، جو طویل عرصے سے صارفین کی رازداری کے حوالے سے خدشات کا باعث رہا ہے، بڑے پیمانے پر جاسوسی کی مہم چلانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ سٹیزن لیب کے سینیئر محقق وولفی کرسٹل نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن اشتہارات کا موجودہ نظام سکیورٹی کے لیے ایک بنیادی نوعیت کا خطرہ ہے، جو ریاستوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور ہر دوسرے فریق کو متاثر کرتا ہے۔سٹیزن لیب کے مطابق ڈسکور ٹیک کے آن لائن اشتہارات، جن میں اکثر موبائل فون اور ایئربڈز جیسی عام مصنوعات کے اشتہارات شامل ہوتے تھے، مختلف شراکت داروں کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور 75 ہزار ایپس تک پہنچے۔ محققین کے مطابق نقصان دہ اشتہارات والی ویب سائٹس پر جانے یا ایسی ایپس استعمال کرنے والے افراد کی شناخت کرکے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکتی تھی۔ بعض صورتوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے فون نمبرز حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جاتی تھی۔ جاسوسی کے لیے صرف اتنا کافی تھا کہ متعلقہ ویب سائٹ پر اشتہار لوڈ ہو جائے۔ دونوں تحقیقی اداروں کا کہنا ہے کہ بعض اشتہارات صارفین کے آلات میں کینڈیرو کا اسپائی ویئر نصب کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ تاہم کنفائنٹ کے مطابق کینڈیرو سے منسلک اشتہارات ڈسکور ٹیک کے مجموعی اشتہارات کا بہت معمولی حصہ تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کینڈیرو کو امریکی حکومت نے 2021 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

3 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

3 hours ago

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…

3 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

3 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

3 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…

3 hours ago