اردو نیوز اپڈیٹس

اکتوبر میں ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 20 حملے ناکام بنائے سعودی اتحادی افواج

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم سے 11 اکتوبر کے دوران ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی 20 کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حملے مسافروں اور زائرین کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ترکی المالکی نے 10 اکتوبر کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کا بھی ذکر کیا، ان کے مطابق یکم سے 11 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوئے۔ترجمان اتحادی افواج کے مطابق 7 اکتوبر کو شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ 8 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 3 افراد جان سے گئے اور 5 زخمی ہوئے، 10 اکتوبر کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے، 11 اکتوبر کو ٹرمینل 3 پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر کو ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے، حوثی ملیشیا نے جازان کے شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ فہد ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ترجمان کے دعوے کے مطابق حوثی ملیشیا نے صنعاء، صعدہ اور عمران کے پہاڑی علاقوں میں اسلحے اور دیگر سامان کی ذخیرہ گاہیں قائم کر رکھی تھیں، جن میں سے اتحادی افواج نے 127 ذخیرہ گاہیں تباہ کر دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

2 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

2 hours ago

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…

2 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

2 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

2 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…

3 hours ago