پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کو تہران کے اہم سرکاری اہداف پر ’’شدید حملے‘‘ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا “ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق، وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ ایران کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اور اسرائیل تہران میں موجود حکومت کے مراکز کو نشانہ بنائے گا۔تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سیزفائر کے بعد کوئی میزائل حملہ نہیں کیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق ایران جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے اور میزائل حملوں کا دعویٰ محض اشتعال انگیزی ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 24 گھنٹے کی مرحلہ وار جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…