اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے، پاکستان پرامید ہے کہ فریقین بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا امریکا ایران تنازع میں دونوں جانب سے مسلح حملے اور جوابی کارروائیاں ہوئی ہیں، پاکستان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا موجودہ کشیدگی تشویشناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں ہوا، امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنا سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کو ختم نہیں کرسکتا، بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی جانب واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت کو بین الاقوامی قانون کی پابندی اور معاہدوں کی پاسداری ہر حال میں کرنا ہوگی۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کا طرز عمل معاہدوں کی پاسداری اور عالمی تنازعات کے طے شدہ نظام پراعتماد کونقصان پہنچاتا ہے، بھارت کا طرزعمل دیگر خطوں کے لیے بھی منفی مثال قائم کر سکتا ہے جہاں مشترکہ وسائل قانونی معاہدوں کے تحت منظم کیےجاتے ہیں، جنوبی ایشیا جیسے حساس خطے میں سرحدپار پانی کے انتظام میں یکطرفہ طرزعمل امن و استحکام کےلیے نقصان دہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان نے بھارت کی جانب سے یاسین ملک کے خلاف مقدمے اور سزا کو مکمل طور پر مسترد کیا، یاسین ملک کے خلاف مقدمہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی تھا، پاکستان یاسین ملک کا معاملہ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر اٹھاتا رہے گا، پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لیا جائے، پاکستان یاسین ملک کی صحت اور طویل زندگی کے لیے دعاگو ہے، سید علی گیلانی ہماری دعاؤں میں موجود ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اہم پیغام بھی پہنچایا

پاکستان نیوز پوائنٹ لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم…

8 hours ago

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے…

8 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی…

8 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل…

8 hours ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے چینی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے…

8 hours ago

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں…

8 hours ago