اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں کا بل کل داخلہ قائمہ کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حلقے میں الگ کونسل قائم ہوگی.جس کا اپنا میئر ہوگا۔ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی. جس میں جنرل کونسلرز کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلہ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا. پارلیمانی منظوری اور قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ گزشتہ کئی برس سے مختلف قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کا شکار رہا ہے۔ جنوری 2026 میں وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا. جس کے تحت دارالحکومت کے موجودہ بلدیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی راہ ہموار ہوئی، الیکشن کمیشن نے بھی آرڈیننس کے بعد پہلے سے جاری بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا تھا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود، یونین کونسلز کی تعداد اور متعلقہ نقشے فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے معلومات طلب کیں۔ جون 2026 میں وزارت داخلہ کی جانب سے 130 یونین کونسلز کا مجوزہ ڈرافٹ بھی سامنے آیا. جس کی منظوری کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونا تھا۔الیکشن کمیشن نے جولائی میں وفاقی حکومت کو مجوزہ انتظامی تبدیلیوں کی منظوری کے لیے مزید مہلت بھی دی تھی، نئے قانون کی پارلیمانی منظوری، متعلقہ نوٹیفکیشنز اور حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اہم پیغام بھی پہنچایا

پاکستان نیوز پوائنٹ لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم…

8 hours ago

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے…

8 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے اسلام آباد مفاہمتی…

8 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل…

8 hours ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے چینی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے…

8 hours ago

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں…

8 hours ago