اردو نیوز اپڈیٹس

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم 1 لاکھ 45 ہزار کی سطح بھی عبور

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح بھی عبور کرتے ہوئے نئی بلندی کا ریکارڈ قائم کردیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 1 لاکھ 45 ہزارکی بلند سطح پر بند ہوئی، کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار اور پھر 1 لاکھ 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران 2051 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1.43 فیصد اضافے سے 145,088 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1445,187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا،مارکیٹ میں آج 52 ارب روپے مالیت کے 78کروڑ حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طورپر 484 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 192 میں کمی ہوئی. واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر انڈیکس میں 984 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1لاکھ43 ہزار37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

17 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

17 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago