پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا ۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گزشتہ جائزے میں بھی اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
