اردو نیوز اپڈیٹس

اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا ڈھاکہ میں مصافحہ مسکراہٹوں کا تبادلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں ادا کر دی گئی۔ جنازے کے بعد تعزیتی ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ شخصیات کے درمیان غیر رسمی ملاقات اور مصافحہ بھی ہوا۔خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کمپلیکس کے سامنے ادا کی گئی، جس میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، مقامی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی بار دونوں ممالک کے اعلی ٰسطح کے رہنماؤں کا آمنا سامنا ہوا ہے۔ڈھاکہ کے قومی پارلیمنٹ کمپلیکس میں پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ممالک کے وفود خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے تعزیت کر رہے تھے۔تقریب میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرِ خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایاز صادق کی جانب آئے اور مصافحہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔رواں سال مئی میں ہونے والی مختصر جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہر قسم کے سیاسی اور سفارتی رابطے منقطع ہیں۔اس کشیدگی کے اثرات سفارتی حلقوں کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے آئے تھے۔ ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس عمل کو باقاعدہ پالیسی قرار دیا تھا اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد بھی مختلف مواقع پر بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی دیکھنے میں آئی تھی۔رواں سال دبئی ایئر شو میں بھی بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر غیر رسمی ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر بھی بھارت میں خوب ہنگامہ ہوا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرمبادلہ میں اضافہ دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…

4 hours ago

پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے…

4 hours ago

پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…

4 hours ago

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…

4 hours ago

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…

4 hours ago

جھنگ یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم 14 افراد جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر وین اور ویٹنری یونیورسٹی کی…

4 hours ago