پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی حفیظ اللّٰہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں رکن ناز بلوچ نے بتایا کہ ایک کمپنی نے لوگوں سے 70، 70 لاکھ روپے کی پیمنٹ لی اور گاڑیاں نہیں دیں۔ حفیظ اللّٰہ نے دوران اجلاس کہا کہ کمپنی کے مالک حاجی گل آفریدی ہیں، وہ سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے بتایا کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حاجی گل آفریدی کے ساتھ معاملہ اٹھایا تھا، ہم نے کمپنی کے دوسرے پلانٹ کا این او سی روک دیا ہے، ہم نے ان کے پلانٹ کا این او سی بھی معطل کر دیا ہے۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…