اردو نیوز اپڈیٹس

افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا. جس میں پاکستان، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے نمائندے علاقائی امن، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور مختلف ممالک سے آنے والے وفود سے خطاب کیا۔پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کررہا ہے۔پاکستانی وفد میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔اجلاس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط اور خطے میں رابطہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے.شرکا افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔پاکستان نے اجلاس میں اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کو پورے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری قرار دیا۔پاکستانی حکام کے مطابق مشترکہ سکیورٹی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور خطے کے ممالک کے درمیان بامقصد مذاکرات جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ماسکو فارمیٹ افغانستان اور خطے کے متعلقہ ممالک کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے.جہاں افغانستان کی سیاسی، سکیورٹی، انسانی اور اقتصادی صورتِ حال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی 24 گھنٹے میں اہم فیصلہ متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ…

4 hours ago

ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے خواجہ آصف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ریاست اور خیبر پختونخوا کا…

4 hours ago

گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں آخری حد پر نہیں جانا چاہتے امیر مقام

پاکستان نیوز پوائنٹ فاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا…

4 hours ago

سپین کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج نے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو…

4 hours ago

یمنی سرکاری فورسز کا باب المندب اورذوباب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان یمنی سرکاری فوج کے مطابق حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن…

4 hours ago