پاکستان نیوز پوائنٹ
فاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گورنر راج سیاسی طور پر کوئی اچھا فیصلہ نہیں، ہم بھی نہیں چاہتے کہ ہم آخری حد پر جائیںنجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پارٹی رہنماؤں زاہد خان اور ثمر بلور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے لیے نامزد رہنماؤں کے پاس فیصلہ کرنے کے اختیارات نہیں تھے،معاہدے کے مسودے میں 4 بار تبدیلی کی گئی ، مذاکرات کی ناکامی افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہو رہے تھے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ٹوئٹس کرتے رہے کہ ہم لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو لاوارث چھوڑ وزیر اعلیٰ کے پی ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، خیبر پختونخواکے حالات کشیدہ ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دو ماہ سے کبھی لاہور کبھی سندھ میں گھوم رہے ہیں۔ عوام کے لیے کوئی کام کرنے کے بجائے احتجاجی سیاست کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی عروج پر ہے، وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے، خیبر پختونخوا اس وقت لاوارث صوبہ ہے، وزیراعلیٰ کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے بیٹھنا چاہیے، خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مسائل پر ایک آواز بنیں، عوام کے مسائل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں دہشتگردی ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا جل رہا ہے، کوئی باہر نہیں نکل سکتا، عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لوگ اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، دہشتگردی کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
امیر مقام نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے کے عوام کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، سہولیات اور بہتر حکمرانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے کارکن بھی دیکھ رہے ہیں کہ ان کے نام پر کیا سیاست اور کیا کاروبار ہو رہا ہے، جو لوگ احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں، ان کی سرگرمیاں سب کے سامنے ہیں، ہمیں کسی کے بارے میں دعوے کرنے کی ضرورت نہیں، حقائق عوام کے سامنے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ریاست اور خیبر پختونخوا کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو…
پاکستان نیوز پوائنٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج نے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان یمنی سرکاری فوج کے مطابق حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن…