اردو نیوز اپڈیٹس

اقوامِ متحدہ نےعالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا، جنرل اسمبلی نے نقشے درست کرو قرارداد کو منظور کر لیا، بھارت نے بھی قراداد کی حمایت کی۔ اقوامِ متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد میں روایتی مرکیٹر نقشے کی جگہ Equal Earth نقشہ اپنانے کی حمایت کی گئی، بھارت سمیت 164 ممالک نے اقوامِ متحدہ کے معیاری Equal Earth نقشے کے حق میں ووٹ دیا، اقوام متحدہ کے معیاری ایکول ارتھ نقشے نے بھارت کے اٹوٹ انگ بیانیے کی قلعی کھول دی۔ اقوامِ متحدہ کے پیش کردہ عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ جبکہ لائن آف کنٹرول کو نقطہ دار لکیر سے نمایاں کیا گیا، کشمیر کی متنازعہ حیثیت پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی۔بھارت نے خود کشمیر کو متنازعہ دکھانے والے عالمی نقشے کے حق میں ووٹ دے کر اپنا نام نہاد اٹوٹ انگ بیانیہ دفن کردیا، عالمی فورم پر بھارتی ووٹ نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کے نئی دہلی کے دعوے کو کمزور کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کن 3 پلیئرز کا کیرئیر بچانا چاہتے ہیں؟ اندرونی مخالفت کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے مبہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے کہ نقشے کے جغرافیائی تناسب کی حمایت کی، اس میں دکھائی گئی سرحدوں کی نہیں۔ پاکستانی وزرات خارجہ نے بھارتی وضاحت کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کا منظورکردہ نقشہ ہی عالمی سطح پر قابل قبول ہے، کشمیر کی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے واضح ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے نقشہ جاتی قوانین کے ذریعے ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی اداروں پر دباؤ ڈالتا رہا ہے، اقوامِ متحدہ کے معیاری نقشے پر بھارتی ووٹ کشمیر سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کرتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن…

2 hours ago

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت…

2 hours ago

پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام 8 ستمبر ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک…

2 hours ago

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے سعودی عرب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر…

3 hours ago

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے 73 افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نےسعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کیے،سعودی…

3 hours ago