اردو نیوز اپڈیٹس

جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا صدر وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔یوم پاک فضائیہ پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا، ہمارے شاہینوں نے ثابت کیا دشمن کتنا ہی طاقتور ہو، عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یوم فضائیہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے، یہ ممتاز ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر میں شاہینوں نے کامیابی سے فضائی حدود کا دفاع کیا، گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے جارح دشمن کو شکست دی، فضائیہ نے پاک افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

13 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

13 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

13 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

13 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

13 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

13 hours ago