پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ ماحول میں اپنے ملک کا دفاع کیا، ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، غزہ کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کو ہونا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایران کے عوام، ایرانی لیڈرشپ اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی، اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے، یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب دعا کرنی چاہیے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے، اللہ مسلم دنیا کو توفیق دے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…