اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس جس میں اہم فیصلے کئے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کرلیے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا،انہوں نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے اورڈرون اڑانے پر پابندی کی خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ذاتی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو علماء کے پاس خود جانے کی ہدایت کی اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم دیا،انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کو خراب کیمرے ٹھیک کرانے کی کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محرم الحرام سیکورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محرم کے جلوس اور مجالس کے لئے یکساں طرز پرسبیلیں لگانے کا حکم دیاجہاں روح افزا، لیموں پانی اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں مہیا کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے محرم الحرام سبیلوں کی نشاندہی اور مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی جبکہ جلسوں اور مجالس میں سیکورٹی کے لئے لوہے کے پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے گرمی اور حبس سے بچاؤکے لئے جلوس کے آگے چھڑ کاؤ کا حکم دیتے ہوئے عزاداروں کو ہیٹ سٹروکس سے بچانے کے لئے پلاننگ کی ہدایت بھی کی،انہوں نے عاشورہ جلسوں کے ساتھ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل بھی متعین کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اوربروقت ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے بارش کی صورت میں پانی کا بروقت اخراج یقینی بنانے کے لئے انتظامات کی ضرورت پر زوردیا،انہوں نے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کو فعال بنانے اور کومیبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی،انہوں نے اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہاکہ محرم الحرام کے ایس او پیز محض پیپر پر نہیں عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہئیں،بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں بہت بڑا رسک ہیں،ایمرجنسی آپریشن کیا جائے،عاشورہ جلوسوں اور مجالس کے دوران بجلی بندش بالکل نہیں ہونی چاہیے،سٹریٹ لائٹس بھی بند نہ ہوں،مین ہول میں اب بھی لوگ گر کر مررہے ہیں،نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں۔ مریم نواز شریف نے مزیدکہاکہ پیچ ورک ہر سال محرم پر کیا جاتا ہے پھر دوبارہ روٹ پر گڑھے کیسے بن جاتے ہیں؟،جنگ کے تناظر میں محرم الحرام کو حساس تصور کیا جائے، پاکستان دشمن قوتیں موقع نہیں جانے دیں گی کیونکہ بنیان مرصوص کی کامیابی سے منفی قوتیں خائف ہیں، ہمیں ہر لمحہ تیار رہنا چاہیے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت کا تاثر خدمت گزار حکومت کا بن چکا ہے، اسے برقرار رکھنا اور بڑھانا ہے،ہر موقع پر انتظامات کو پہلے سے زیادہ بہتر ہونا چاہیے۔کابینہ ارکان متعلقہ اضلاع میں مؤثر نگرانی کا فرض سرانجام دیں،سٹیک ہولڈرز کو اہم فیصلوں میں شامل اور مطلع رکھنا چاہیے،عوام کو ہر جگہ پر حکومت اور حکومت کی رٹ نظر آنی چاہیے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ تمام اضلاع میں پبلک کمیٹیوں کو فعال اور پوری طرح متحرک کیا جائے،گزشتہ سال محرم الحرام کے انتظامات کو سراہا گیا، اہل تشیع نے بھی تعریف کی،سروس ڈیلیوری کا اعلیٰ معیار مقرر کیا،عید آپریشن پر واضح فرق محسوس کیا گیا،ملک و قوم کو نفرت، تعصب اور تفرقہ بازی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے،تفرقہ اور نفرت نئی نسل کے لئے زہرہے، ہر قیمت پر خاتمہ چاہتے ہیں،نفرت اور تعصب کے خاتمے لئے مؤثر اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہونے کا احساس پوری طرح ہر سطح پر اجاگر کیا جائے،صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کنٹرول روم پوری کی طرح فعال کیے جائیں، کسی بھی جگہ خود دورہ کروں گی،ہم نے گزشتہ عید کے بہترین انتظامات کا ریکارڈ خود توڑا، محرم کے انتظامات بھی شاندار ہونے چاہئیں،عید انتظامات پر سب ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کو شاباش دیتی ہوں۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو محرم انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے طویل ملاقات مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے طویل…

16 hours ago

تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف…

16 hours ago

خوش آمدید اے سپہ سالار محترم فیلڈ مارشل کا ایران کا منفرد استقبال دنیا بھر میں چرچا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک خصوصی موسیقی…

16 hours ago

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے…

16 hours ago

دنیا ظالموں کے قبضے میں ہے امریکی جنگی پالیسیوں پر پوپ لیو کی سخت تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہارم نے کیمرون میں خطاب…

16 hours ago

ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکا جائے گا سربراہ امریکی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے دھمکی…

16 hours ago