اردو نیوز اپڈیٹس

امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا اسرائیلی میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحَمّامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے جب کہ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کرکے کو پائلٹ کو قابو کرلیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ائیرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا تھا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی 24 گھنٹے میں اہم فیصلہ متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ…

5 hours ago

ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے خواجہ آصف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ریاست اور خیبر پختونخوا کا…

5 hours ago

گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں آخری حد پر نہیں جانا چاہتے امیر مقام

پاکستان نیوز پوائنٹ فاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا…

5 hours ago

افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو…

5 hours ago

سپین کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج نے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو…

6 hours ago