اردو نیوز اپڈیٹس

یمنی سرکاری فورسز کا باب المندب اورذوباب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان یمنی سرکاری فوج کے مطابق حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن ’’فجر الیمن‘‘ شروع کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز نے ذوباب اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جبکہ ذوباب میں موجود حوثی عناصر سےسرینڈر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی اتحاد کے مطابق یمن میں جاری آپریشن میں 100 فائٹر جیٹس نے حصہ لیا، جبکہ 324 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ آبنائے باب المندب کے لیے فضائی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور یمن میں زمینی فورسز کو ایئر کور بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں 1122 حملے کیے گئے، جن میں 1747 حوثی ملیشیا ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اورکمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 364 فوجی گاڑیاں اوردیگر سازوسامان تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صعدہ، الجوف اور تعز کے علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اورکمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 364 فوجی گاڑیاں اور دیگر سازوسامان تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صعدہ، الجوف اور تعز کے علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی 24 گھنٹے میں اہم فیصلہ متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ…

4 hours ago

ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے خواجہ آصف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ریاست اور خیبر پختونخوا کا…

4 hours ago

گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں آخری حد پر نہیں جانا چاہتے امیر مقام

پاکستان نیوز پوائنٹ فاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا…

4 hours ago

افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو…

4 hours ago

سپین کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج نے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو…

4 hours ago