اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا بہترین سفارتی کردار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں فعال اور پیشہ ورانہ سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کو دہائیوں بعد ایک میز پر بٹھانے میں اہم کامیابی حاصل کی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ہونے والی کوششوں کے دوران تقریباً 31 گھنٹے تک مسلسل سفارتکاری جاری رہی۔ جس میں متعدد اہم نشستیں شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی اور کئی مثبت پہلو سامنے آئے۔ تاہم یہ ایک پیچیدہ اور طویل تنازع ہے .جس میں مختلف اختلافات اور بیرونی عوامل بھی شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حاصل ہونے والے نتائج دونوں فریقین کے باہمی معاملات اور داخلی دباؤ سے جڑے ہیں۔ جبکہ پاکستان نے عالمی اور علاقائی امن کے لیے ایک ذمہ دار اور غیر معمولی کردار ادا کیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان میں بھی ثالثی عمل کے حوالے سے امید کی جھلک دیکھی گئی ہے۔ جبکہ دونوں فریقین اب ایک دوسرے کے مؤقف کو بہتر انداز میں سمجھنے کے قریب آئے ہیں۔حکام کے مطابق مذاکرات کی تفصیلات رازداری کے باعث ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ کیونکہ پاکستان کا کردار صرف ثالثی تک محدود تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ اسحاق ڈار فیلڈ مارشل نے الوداع کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد تہران واپس…

3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانیوالی شخصیات میں سرفہرست

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے…

3 hours ago

امید ہے امریکا ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے…

3 hours ago

کسی ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں نائب امریکی صدر پریس بریفنگ کے بعد امریکا روانہ ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

3 hours ago

مخالف فریق پر اعتماد نہیں امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ایرانی اسپیکر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے…

3 hours ago

ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے ترک صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو…

3 hours ago